خانہ و مردم شماری کے دوسرے مرحلے کا آغاز آج ہو گا، انتظامات مکمل

لاہور( این این آئی) چھٹی مردم شماری کے تحت خانہ و مردم شماری کے دوسرے مرحلے کا آغاز آج ( منگل) سے ہوگا جس کےلئے تمام انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی۔دوسرے مرحلے میں 88اضلاع میں خانہ اورمردم شماری کی جائے گی ۔جن میں پنجاب کے 20 اضلاع راولپنڈی،جہلم،چکوال، سرگودھا ، بھکر، خوشاب ، میانوالی،گوجرانوالہ ،گجرات، منڈی بہاﺅ الدین، قصور، اوکاڑہ، شیخوپورہ،ساہیوال،ملتان، لودھراں،خانیوال، بہاولنگر، رحیم یار خان،سندھ کے 21اضلاع جن میں جیکب آباد، کشمور،شکاپور پور،لاڑکانہ،شہداد کوٹ،سکھر،خیر پور،نوشہرہ فیروز،شہید بینظیر آباد،دادو،جامشورو،ٹنڈو اللہ یار،ٹنڈومحمد خان،مٹیاری، بدین،ٹھٹھہ،سجاول،سانگھڑ،میر پور خاص، عمر کوٹ،تھرپارکر ، بلوچستان کے 17 اضلاع قلعہ عبد اللہ،چاغی،لورا لائی،بارکھان،قلعہ سیف اللہ،ژوب،شیرانی، سبی،ہرنائی،کچھی( بولان)، زیارت،جھل مگسی،مستونگ،خضدار،گوادر،پنجگور،صحبت پور، خیبرپی کے کے 12 اضلاع میںچترال،اپر دیر،لوئر دیر،سوات،شانگلہ/بنیر،مالا کنڈ،کوہستان،کوہاٹ، کرک،بنوں، ٹانک،آزادجموں وکشمیر کے 5اضلاع نیلم، پونچھ،میر پور،حویلی ، ہٹیاں بالا، گلگت بلتستان کے 5 اضلاع شگر،کھرمنگ،ہنزہ،دیا میر ، استور،فاٹا میں باجوڑ ،مہمند ،خیبر ، کرم ،شمالی وزیرستان ،جنوبی وزیرستان شامل ہیں جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد بھی خانہ ومردم شماری کے دسرے مرحلے میں شامل ہے دوسرے مرحلے میںپہلے بلاک میں 25تا 27اپریل خانہ شماری جبکہ 28اپریل سے 8مئی تک مردم شماری کا مرحلہ ہوگا ۔ دوسرے بلاک میں 11تا13مئی خانہ شماری جبکہ 14تا24مئی تک مردم شماری ہو گی ۔
مردم شماری

ای پیپر دی نیشن