فاطمہ جناح کالج برائے خواتین چونا منڈی کو کشادہ راستے کی فراہمی کےلئے 26کروڑ کا پی سی ون تیار

لاہور (لیڈی رپورٹر) گورنمنٹ فاطمہ جناح کالج برائے خواتین چونا منڈی کی فیکلٹی ممبران اور تین ہزار طالبات کو کالج تک رسائی کے لئے موزوں اور کشادہ راستے کی فراہمی کے لئے 26کروڑ روپے لاگت پر مبنی پی سی ون تیار کر لیا گیا ہے۔ اس حوالے سے گورنمنٹ فاطمہ جناح کالج برائے خواتین میں خصوصی اجلاس منعقد ہوا ۔صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن و چیئرمین بورڈ آف گورنرز سید رضا علی گیلانی کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں پرنسپل پروفیسر شہناز کوثر اور محکمہ ہائر ایجوکیشن کے نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس میں حویلی آصف جاہ کی تاریخی عمارت کو محفوظ رکھنے کی غرض سے ضروری مرمت کے حوالے سے تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔انہوں نے اندرون شہر سے تعلق رکھنے والی طالبات کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر دس اضافی کلاس رومز کی تعمیر کی منظوری بھی دی ۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل لائبریری کی سہولت میسر آنے سے طالبات کی جدید ڈیجیٹل ریسورسز تک رسائی ممکن ہو گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...