روم (نیٹ نیوز) اطالوی ماہرین نے سٹرابری کو چھاتی کے سرطان کو روکنے میں معاون قرار دے دیا۔ تحقیق کے مطابق ایک خاص قسم کی جلدی پک جانے والی سٹرابری خطرناک بریسٹ کینسر کے علاج میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔ اس سے قبل تحقیق میں کہا گیا تھا کہ روزانہ 10 سے 15سٹرابری کھانے سے دل کی شریانوں کی صحت بہتر رہتی ہے اور بلڈ پریشر قابو میں رہتا ہے۔
سٹرابری چھاتی کے سرطان کو روکنے میں معاون ثابت ہوتی ہے: تحقیق
Apr 25, 2017