پشاور (آن لائن) عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کو کھولنے کے لئے سکیورٹی کلیرنس کی رپورٹ طلب کر لی گئی ہے۔ مشال خان سانحہ کے بعد یونیورسٹی کو غیرمعینہ مدت کے لئے بند کیا گیا ہے تاہم یونیورسٹی میں بی اے، بی ایس کے امتحانات شروع ہونے کے حوالے سے یونیورسٹی کو کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سکیورٹی کلیئرنس کے بعد ہی یونیورسٹی کے کھولنے کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔