اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان اور سوڈان کے درمیان سیاسی مشاورت کا دور خرطوم میں منعقد ہوا۔ دفتر خارجہ کے ایڈیشنل سیکرٹری برائے مشرق وسطیٰ تصور خان نے پاکستانی وفد کی قیادت کی۔ دوران مشاورت پاکستان اور سوڈان کے دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوئوں کا جائزہ لیا گیا۔دونوں ملکوں کے درمیان متعدد سمجھوتوں اور مفاہمت کی یادداشتوں کے امکانات پر بھی غور کیا گیا۔