حمزہ شہباز کپ کے انعقاد سے لاہور کے کھلاڑیوں کو بہترین کرکٹ کھیلنے کو ملے گی : خواجہ ندیم

لاہور(نمائندہ سپورٹس) لاہور ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر خواجہ ندیم احمد کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز کپ کے انعقاد سے لاہور کے کرکٹرز کو ٹف کرکٹ کھیلنے کا موقع ملے گا۔ ہم نے ریجن کے بہترین 90 کھلاڑیوں کو اس ٹورنامنٹ کے لیے منتخب کیا ہے۔ لاہور کے تین گراونڈز میں اس ٹورنامنٹ کے میچز کھیلے جائیں گے۔ یہ ایونٹ ہم سپانسرز کی مدد سے کروا رہے ہیں۔کھلاڑیوں کو بہترین سہولتیں اور گراونڈز فراہم کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کیطرف سے سکول کلب کرکٹ پر توجہ دینا احسن اقدام ہے۔ نچلی سطح کی کرکٹ کو مضبوط کیا جائے تو اسکے اثرات قومی ٹیم تک آئیں گے۔ انڈر تھرٹین ٹورنامنٹ بھی نوعمر کرکٹرز کے لیے صلاحیتوں کے اظہار کا اچھا پلیٹ فارم ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...