ایتھنز (اے ایف پی) یونانی جزیرے کے قریب تارکین کی کشتی بحیرہ روم میں ڈوبنے سے بچوں سمیت16 افراد مارے اور متعدد لاپتہ ہو گئے۔ 25 افراد سوار تھے۔ 2 خواتین کوزندہ بچا لیا گیا۔ یہ یورپ جا رہے تھے جزیرہ لیس بوس کے قریب تیز لہر نے کشتی الٹا دی۔ یونانی اور ترک کوسٹ گارڈز نے ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا۔ مرنے والوں میں 9 مرد 4 خواتین اور 2 بچے شامل ہیں۔ آپریشن جاری ہے۔
یونانی جزیرے کے قریب تارکین کی کشتی ڈوب گئی‘ 2 بچوں‘ 4 خواتین سمیت 16 ہلاک
Apr 25, 2017