ڈان لیکس معاملے پر انکوائری کمیٹی نے معاون خصوصی طارق فاطمی اور راو تحسین کو عہدوں سے ہٹانے کی سفارش کر دی۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم نوازشریف نے سفارشات کی منظوری بھی دے دی۔ذرائع کے مطابق ڈان لیکس پر انکوائری کمیٹی کی رپورٹ آئندہ24 سے 48گھنٹوں میں آنے کا امکان ہے۔ذرائع نے بتایا کہ انکوائری کمیٹی نے معاون خصوصی طارق فاطمی اور پرنسپل انفارمیشن آفیسر راو تحسین کو عہدوں سے ہٹانے کی سفارش کی ہے۔کمیٹی کی رپورٹ وزیر اعظم نواز شریف کو پیش کی گئی اور وزیر اعظم نے سفارشات کی منظوری دے دی۔انکوائری کمیٹی متنازعہ خبر کی اشاعت کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی تھی۔ پاک فوج نے ڈان لیکس کے ذمہ داروں کو بے نقاب کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔