سرسید یونیورسٹی میں بائیو میڈیکل ریسرچ کے تاریخی پہلوﺅں اور مستقبل کے امکانات پر سیمینار

Apr 25, 2018

کراچی (نیوز رپورٹر) سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبہ بائیومیڈیکل انجینئرنگ اور بائیو انفارمیٹکس کے زیراہتمام ”بائیو میڈیکل ریسرچ کے تاریخی پہلوﺅں اور مستقبل کے امکانات“ کے موضوع پر سیمینار ہوا‘ مہمان مقرر جرمن یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹرجوکھم ڈبلیو ہرزیگ نے مقالہ پیش کیا۔ اس موقع پر جرمن یونیورسٹی کے پروفیسرڈاکٹرہرزیگ نے کہاکہ بائیو میڈیکل ریسرچ کی ترقی اور اس کے روشن مستقبل کےلئے عالمی اشتراک ضروری ہے انہوں نے صدیوں تک تجربات کی بنیاد پر تحقیق کو ممکن نہ بنانے کی وجوہات کو اجاگر کرتے ہوئے کہاکہ سائنس کی ترقی کےلئے روایتی سوچ کو بدلنا ہو گا۔ قبل ازیں بائیو انفارمیٹکس کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر ایم اے حلیم نے خیر مقدمی کلمات ادا کرتے ہوئے کہاکہ بائیو میڈکل کا شعبہ تیزی سے ترقی کی منازل طے کر رہا ہے اور پاکستان میں بھی اسے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔

مزیدخبریں