انڈیکس504 پوائنٹس اضافہ سے 45876 پر بند ہوا

کراچی(کامرس رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میںمندی کا رجحان برقراررہا، کے ایس ای 100 انڈیکس504.74 پوائنٹس کے اضافے سے 45876.70 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں83 ارب15 کروڑ 49 لاکھ11 ہزار401 روپے کا اضافہ رونماء ہوا تاہم تجارتی حجم میں 3 ارب 80کروڑ95 لاکھ72 ہزار 259روپے کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح خرید و فروخت میں4 کروڑ 16 لاکھ 67 ہزار 190 حصص کی تیزی رہی۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو پی ایس ایکس میںتیزی کا رجحان برقرار رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس504.74 پوائنٹس کے اضافے سے 45876.70 پوائنٹس پر بندہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس میں282.08 پوائنٹس کی تیزی سے22628.25 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر393کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 248 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 127 کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں مندی اور 18کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ مجموعی طور پر15 کروڑ 42 لاکھ82ہزار510حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم9 ارب 24 کروڑ 96 لاکھ 83 ہزار 358 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 93 کھرب 65ارب 99 کروڑ 88 لاکھ 19 ہزار575روپے سے بڑھ کر94 کھرب49ارب 15 کروڑ 37 لاکھ ہوگیا۔

ای پیپر دی نیشن