گوجرخان(نامہ نگار) کھوکھا یونین کا اہم اجلاس زیر صدارت سعادت حسن نومی بٹ صدر کھوکھا یونین مقامی ہوٹل گوجرخان میں منعقد ہوا اجلاس میں سروس روڈ اور شاپنگ سنٹر کے 44کھوکھا جات کے مالکان کی جانب سے بجلی کی فراہمی کا مطالبہ کیا گیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر کھوکھا یونین سعادت حسن نومی بٹ نے کہا کہ کھوکھا والوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کروانا میرا مشن ہے آپ تمام لوگوں کے ساتھ کی وجہ سے ہی کھوکھا جات میں بجلی کی فراہمی کا عمل شروع ہو رہا ہے اور اس مد میں 100KVکا ایک ٹرانسفارمر بالمقابل انار کلی بازار سروس روڈ پر نصب ہو چکا ہے اور میں جلد ہی آپ لوگوں کے مطالبات چئیرمین بلدیہ محمد شاہد صراف اور دیگر حکام بالا تک پہنچائوں گا تا کہ جلد از جلد آپ کے کھوکھا جات میں بھی بجلی کی فراہمی کا عمل شروع ہو سکے اس موقع پر کھوکھا یونین کے جنرل سیکرٹری سید زاہد شاہ ،ممبران راشد بٹ،سلطان خان،مرزا محمود نذر ،قیصر شاہ،ملک قاسم ربانی اور کھوکھا جات کے مالکان کی کثیر تعداد موجود تھی آخر میں کھوکھا داران کی جانب سے نومی بٹ صدر کھوکھا یونین کو بجلی کی فراہمی پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔