راولپنڈی (نیوزرپورٹر) مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ محسن خان عباسی مرکزی ناظم عمومی راناذیشان اور ناظم ایم ایس اوصوبہ پنجاب ارسلان کیانی نے ا ایک مشترکہ بیان میں امیرشریعت سیدعطاء اللہ شاہ بخاریؒ کے فرزندسیدعطاء المومن شاہ بخاریؒ کی رحلت پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سید عطاء المومن شاہ بخاریؒ کی رحلت قومی سانحہ ہے،آپ کی رحلت سے پیداہونے والی خلا صدیوں پر نہیں کیاجاسکے گا۔مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی ذمہ داران نے کہاکہ ایم ایس اوپاکستان امیرشریعت سیدعطاء اللہ شاہ بخاریؒ کے فرزندسے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور اُن کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔
سید عطاء المومن شاہ بخاریؒ کی رحلت قومی سانحہ ہے، محسن خان عباسی ودیگر
Apr 25, 2018