راولپنڈی(نیوز رپورٹر)چیئرمین یوسی 90ملک لیاقت حسین نے کہا ہے کہ چوہدری نثارعلی خان نے 3کروڑ روپے کی گرانٹ چک جلال دین کیلئے جاری کی ہے جس سے پوری یوسی میں بلاتفریق ترقیاتی کام کرارہے ہیں جو بھی ضروری کام ہیں وہ ترجیحی بنیادوں پر کرارہے اب تک بہت سے کچی گلیاں پکی کراچکے ہیں اور پوری یونین کونسل میں ترقیاتی کام زوروشور سے جاری ہیں ان خیالات کااظہارانہوں نے چک جلال دین میں مین گلی کو پختہ کرنے کے منصوبے کے افتتاح کے موقع پر اہلیان علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ پوری یونین کونسل کے عوام چوہدری نثارعلی خان کا شکریہ اداکرتے ہیں کہ انہوں نے ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈز دیے انشاء اللہ آئندہ الیکشن میں یوسی90سے چوہدری نثارپہلے سے بھی بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے چوہدری نثارعلی خان نے عوام کی خدمت کی سیاست کی ہے اور ان کی اس خدمت کی سیاست کاصلہ عوام آئندہ الیکشن میں انہیں کامیاب کراکے دینگے۔
چوہدری نثارنے 3کروڑ روپے کی گرانٹ چک جلال دین کیلئے جاری کی ہے
Apr 25, 2018