ڈیرہ اسماعیل خان (صباح نیوز)رمک کے قریب گائوں پلواں میں تین سے چار سالہ دو بچے کھیلتے ہوئے گندگی کے ڈھیر میں لگی آگ میں گر کر جھلس کر جاں بحق ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق گائوں پلواں میں تین سے چار سالہ دو بچے مدثراور ناصر کھیلتے ہوئے قریب موجود گندگی کے ڈھیر میں لگی آگ میں گر گئے اور جھلس کر جاں بحق ہوگئے واقعے کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا۔