نیب کو نئی دستاویزات دینے والی تھرڈ پارٹی کون ہے: مریم نواز

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ نیب کو نئی دستاویزات فراہم کرنے والی تھرڈ پارٹی کون ہے؟ نیب کو فراہم کردہ نئی دستاویزات نے ہمارا کیس ایک دن میں حل کر دیا ہے، ان دستاویزات کو لانے والے کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔ مریم نواز نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کا کہنا تھا کہ پہلے سوچ کر بات کی جائے تو روزانہ وضاحت کی ضرورت نہ ہو، جو چیز ہے ہی نہیں وہ کہاں سے لائیں گے۔ نئے ثبوت آگئے ہیں، کل کی گواہی کے بعد کیس میں کوئی پوائنٹ باقی نہیں رہا۔ انہوں نے کہا سارا کیس یہ تھا کہ لندن فلیٹس میرے نام پر ہیں، اربوں، کھربوں روپے کی کرپشن کے الزامات لگائے گئے لیکن عدالت میں کسی نے 10 روپے کرپشن کی بات بھی نہیں کی۔

ای پیپر دی نیشن