کوئٹہ دہشتگردی میں بھارتی ہاتھ خارج ازامکان قرار نہیں دیا جاسکتا،ریاض شاہ

Apr 25, 2018

اسلام آباد ( وقائع نگارخصوصی ) ادارہ تعلیمات اسلامیہ پاکستان کے سربراہ علامہ سید ریاض حسین شاہ نے کوئٹہ میں دہشت گردی کے المناک واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے ملک اور انسانیت دشمن بزدلانہ واقعات سے ہماری بہادر فورسز اور قوم کے حوصلے پست نہیں کرسکتے اور پوری قوم پاک فوج کی پشت پرہے کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعات میں بھارت کے ہاتھ کو خارج ازامکان قرار نہیں دیا جاسکتا دہشت گردی میں قیمتی جانوںکے ضیاع پر شہدا کے لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں شہادت کا سفر دہشت گردوںکیخلاف آپریشن کو آخری دہشت گرد اوران کے سرپرستوںکے خاتمے تک جاری رکھاجائے علامہ سید ریاض حسین شاہ نے کہا کہ دہشت گردی اور خودکش حملوں کوسب سے پہلے وارثان محراب ومنبر نے ہی حرام قرار دینے کا فتوی جاری کیا تھااورآج بھی یہی فتوی ہے کہ دہشت گردی اورخود کش حملے حرام ہیںانھو ں نے کہا کہ صدائے محراب مہم میں پیغام پاکستان بیانیہ کو عوامی سطح پر عام کیاجائے گا۔

مزیدخبریں