آئی جے پی روڈ پر حادثات روز کا معمول بن گئے،شہری پریشان

اسلام آباد (جنرل رپورٹر) آئی جے پی روڈ پر حادثات روز کا معمول بن گئے ،حفاظتی انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے آئے روز حادثات ہوتے ہیں جن میں اکثر لوگ حادثات میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔راولپنڈی ،اسلام آباد کو ملانے والی سڑک انتہائی خطرناک سڑک بن چکی ، پیدل چلنے والوں کے لئے بھی کوئی خاص انتظامات نہیں ہیں جس سے اکثر حادثات ہوتے رہتے ہیں اورطویل سڑک ہونے کی وجہ سے پیدل چلنے والوں کے لئے جو پل بنائے گئے ہیں وہ بھی ناکافی ہیں جس وجہ سے لوگ ہیوی ٹریفک کے دوران پیدل سڑک پار کرتے ہیں اور اکثرایسی صورتحال میں حادثات ہوتے ہیں ،سڑک کے دونوں اطراف زیادہ تر علاقہ پر تجاوزات کا راج ہے جس سے سڑک پر اکثر ٹریفک جام رہتی ہے ۔شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ انتظامیہ فی الفور اس دیرینہ مسئلے کو حل کرے تاکہ عوام سکھ کا سانس لیں اور مزید حادثات سے بچ سکیں۔

ای پیپر دی نیشن