راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) چیئرمین فارما ٹریڈ جوائنٹ ایکشن کمیٹی محمد زاہد بختاوری اور مرکزی چیئرمین کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن ملک ارشد اعوان نے ڈرگ ایکٹ میں ترامیم اور مطالبات کی عدم منظوری کے خلاف 26 اپریل سے پنجاب میں غیر معینہ مدت کیلئے ہڑتال کا اعلان کردیاہے انہوں نے کہا کہ ڈرگ ایکٹ میں ترامیم کے خلاف متعدد بار حکومت پنجاب کے وزیر داخلہ اور محکمہ صحت کے نمائندگان سے مذاکرات کئے لیکن حکومت پنجاب اس معاملے میں سنجیدہ نہ ہوئی جس پر علامتی ہڑتال بھی ہم نے کی تھی حکومت پنجاب اور صوبائی محکمہ صحت کے نا اہل حکام کے رویے سے اگر کوئی مریض جان سے گیا تو اس کے ذمہ دار یہ لوگ ہوں گے مرکزی چیئرمین نے کہا کہ ڈرگ اینڈ کیمسٹ ایسوسی ایشن کی یہ ہڑتال اگرچہ نقصان دہ ہوگی لیکن اب ہمارے پاس اس کے سوا کوئی راستہ بھی نہیں بچا پنجاب بھر میں کااروبار سے وابستہ لاکھوں خاندان بیروزگار اور فاقہ کشی کا شکار ہونے لگے ہیں بیروزگاری سے تنگ تاجروں ، مالکان اور سیلز مینوں نے خود کشیاں کیں تو ان کا خون حکمرانوں کی گردن پر ہوگا ۔