ملتان (خبر نگار خصوصی) میئر ملتان چودھری نویدالحق ارائیں‘ ڈپٹی میئر منور احسان قریشی نے کہا ہے کہ ملتان تاریخی ہے اس کی خوشحالی‘ ترقی ہماری اولین ترجیح ہے۔ متحدہ میلاد کونسل کی درخواست پر ملتان کے بجٹ میں ضرور عید میلادالنبیؐ کے لئے خصوصی ڈویلپمنٹ فنڈز رکھوائیں گے اور ان کے دیگر مسائل کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں متحدہ میلاد کونسل کے صدر زاہد بلال قریشی‘ جنرل سیکرٹری راؤ عارف رضوی کی قیادت میں وفد سے کی گئی ملاقات میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ ان کی بجٹ سے پہلے یاددہانی پر اپنی ذمہ داری پوری کریں گے۔ اس موقع پر رکن الدین ندیم حامدی‘ قاری عزیزالرحمن خان قادری‘ مرزا ارشد القادری‘ ڈاکٹر پیر محمد مدنی رضوی‘ حاجی اقبال یوسف نقشبندی‘ محمد افضل فرید چشتی‘ قاری محمد اعجاز عطاری‘ صاحبزادہ ملک محمد اشرف سمیت دیگر بھی موجود تھے۔