واشنگٹن (اے ایف پی) سابق امریکی صدرجارج بش سینئر کو بلڈ انفیکشن کے سبب ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔ ان کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیاہے 93 سالہ جارج ایچ ڈبلیو نے اتوارکو اپنی اہلیہ باربرا کی آخری رسومات میں وہیل چیئر پر شرکت کی تھی جس کے بعد ان کی طبیعت سنبھل نہ سکی۔ انہیں ہیوسٹن میتھوڈسٹ ہسپتال میں ایڈمٹ کرایا گیا ہے۔ ڈاکٹروں نے ان کی حالت تسلی بخش قرار دی ہے۔ بش سینئر سابق صدر جارج ڈبلیو بش کے ولد ہیں۔ اہلیہ کی تدفین کے اگلے روز ہسپتال پہنچ گئے۔
اہلیہ باربرا کی تدفین کے اگلے روز سابق امریکی صدر بش سینئر ہسپتال داخل، بلڈ انفیکشن ہے: ڈاکٹر
Apr 25, 2018