شیخوپورہ میں کرپشن کے ریکارڈ ٹوٹ چلے، حکمرانوں کا حساب ہو گا: مشتاق اعوان

Apr 25, 2018

فیروزوالہ(نامہ نگار)پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء اورسابق سینئر وزیر ملک مشتاق نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی نے کبھی جمہوری اداروں کے استحکام کے لیے مذاکرات کے دروازے بند نہیں کیئے شیخوپورہ میں جس قدر کرپشن ہوئی ہے عوام کو اس کا جلد پتہ چل جائے گا عوام کوصاف پانی 30برس کے دوران مہیاکرنے میں ناکام رہنے والے حکمرانوں کایوم حساب قریب آگیا ہے پیپلزپارٹی نے اپنے کارکنوں کے جذبات کے بائوجود نوازلیگ کے ساتھ مفاہمت کی پالیسی اختیار کی تاکہ جمہوری ادارے مستحکم ہوں مگر شریف برادران نے پیپلزپارٹی کی کمر میں چھرا گھونپنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیا۔

مزیدخبریں