قومی فٹ بال کے برازیلین کوچ نگورا آج پاکستان پہنچیں گے

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان فٹبال ٹیم کے برازیلین کوچ جوز اینٹونیو نیگورا آج صبح پاکستان پہنچیں گے، قومی کوچ کا ویڈیو پیغام میں کہنا ہے کہ گرین شرٹس کو ایشین نمبرون ٹیم بنانا ہدف ہے۔ پاکستان فٹبال ٹیم کے برازیلین کوچ اینٹونیو نیگورا قومی ٹیم کی کوچنگ کی ذمہ داریاں سنبھالنے کیلئے آج صبح کراچی پہنچ رہے ہیں۔ اینٹونیو تین برس تک پاکستان فٹبال ٹیم کے کوچ رہیں گے، ان کا معاہدہ دو ہفتے قبل پی ایف ایف کے ساتھ ہوا ہے۔ اینٹونیو کراچی میں جاری نیشنل چیلنج کپ کے مقابلے دیکھیں گے اور باصلاحیت کھلاڑیوں کو سلیکشن کمیٹی کے نوٹس میں لائیں گے۔ نوجوانوں پر مبنی ٹیم بنا کر اسے آگے لائیں گے۔ فٹبال کی بحالی کے لیے ایک مرتبہ پھر سے آغاز کرنا ہوگا،اینٹونیو نے اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کو ایشیا کی نمبر ون ٹیم بنانا میرا ہدف ہے۔ ایشیا کو فتح کرنا پہلا قدم ہو گا، بس جو کے لیے لمبی پلاننگ ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...