چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کی اہلیت کیخلاف درخواست خار ج

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کی اہلیت کے خلاف درخواست خارج کر دی۔کرکٹ کی خاتون مداح فرزانہ کوثر کی جانب سے پٹیشن دائر کی گئی تھی ۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ پی سی بی عہدیداران کی تقرری وفاقی حکومت نہیںکرتی، بورڈ کے آئین میں عمر کی کوئی قید نہیں رکھی گئی جبکہ نجم سیٹھی پر 2016 میں چیئرمین پی سی بی کا الیکشن لڑنے کیلئے کوئی پابندی نہیں تھی۔
فیصلے میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ پی سی بی کے خلاف پیٹیشن کیلئے صرف کرکٹ مداح ہونا کافی نہیں ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...