سٹٹ گارٹ (سپورٹس ڈیسک) روسی ٹینس سٹار ماریہ شراپووا سٹٹ گارٹ میں پورشے ٹینس چیمپئن شپ میں شکست کے بعد ٹاپ ففٹی کھلاڑیوں کی فہر ست سے باہر ہو گئیں ۔ گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں عالمی نمبر سات فرانس کی کیرولین گارشیا نے روسی سٹار کو تین چھ‘سات چھ اور چھ چار سے شکست دی ۔ شراپووا نے ایونٹ سے قبل خواہش کی تھی کہ وہ زیادہ سے زیادہ ٹورنا منٹس جیتنا چاہتی ہیں ۔
انہوں نے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنا منٹ کے دوسرے رائونڈ کے بعد سے کوئی میچ نہیں جیتا ہے ۔