ملتان (خبر نگار خصوصی) واسا ترجمان کے مطابق بی سی جی چوک کے قریب قاسم پور روڈ پر 27 انچ کی بوسیدہ سیوریج لائن پر بار بار کراؤن فیلیئرکے واقعات ہونے کے پیش نظر منیجنگ ڈائریکٹر واسا راؤ محمد قاسم نے سیوریج لائن کی ہنگامی بنیادوں پر تبدیلی کے احکامات جاری کر دئیے ہیں جبکہ بیس فٹ گہرائی پر 128 فٹ لمبی نئی سیوریج لاء ڈالنے کے لئے کام شروع کر دیا گیا ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر سیوریج سنٹرل ڈویژنل غلام مجتبیٰ کی طرف سے ایم ڈی واسا کو پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق بی سی جی چوک کے قریب قاسم پور روڈ پر 1985ء میں ڈالی گئی سیوریج لائن پر 3 مرتبہ کراؤن فیلیئر ہو چکا ہے اور بڑے گڑھے پڑنے کے ساتھ لینڈ سلائیڈنگ بھی شروع ہو جاتی ہے تاہم اب 27 انچ کی 128 فٹ نئی سیوریج لائن بچھانے کا کام بھی تیزی سے شروع کر دیا گیا ہے جس پر ایم ڈی اسا نے نئی سیوریج لائن کا کام 3 دن کے اندر مکمل کرنے کا حکم دیاہے۔