ملتان (نمائندہ خصوصی) ریلوے ہیڈ کوارٹر نے ملتان سمیت تمام ریلوے ڈویژنوں کو اسٹیشن ماسٹرز گروپ کی نمائندہ تنظیم سمپارس کی طرف سے دومئی کو کسی بھی ممکنہ احتجاج سے نمٹنے کے لئے ضروری انتظامات کرنے بارے ہدایات دی ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ یکم یا دو مئی کو اسٹیشن ماسٹر گروپ کی جانب سے اچانک کنٹرول بائیکاٹ کرکے ٹرینوں کو روکنے کی حکمت عملی بارے ریلوے انتظامیہ کو اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔ اس طرح کی صورت حال پیدا ہونے پر ریل کا پہیہ رواں دواں رکھنے کے لئے ریلوے ہیڈ کوارٹر نے متبادل انتظامات کرنے کے لئے ہدایات جاری کی ہیں۔ دوسری طرف ریلوے ٹریفک یارڈ سٹاف نے بھی اسٹیشن ماسٹرز گروپ کے کنٹرول بائیکاٹ کی صورت میں ٹرین آپریشن کو رواں دواں رکھنے کے لئے ریلوے انتظامیہ کو اپنی خدمات فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔