لاہور (کامرس رپورٹر) آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر خالد پرویز نے وِد ہولڈنگ ٹیکس کے خاتمہ کے لئے ملک بھر میں بھرپور تحریک چلانے کا اعلان کیا ہے حکومت آئندہ بجٹ میں حکومت فی الفور وِد ہولڈنگ ٹیکس کے خاتمہ کا اعلان کرے اور طاقتور امیر لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لائے۔انہوں نے یہ اعلان گزشتہ روز لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس ٹیکس کو ختم کیے بغیر ملک کی ترقی ناممکن ہے۔ حکومت ٹیکس دینے والے تاجروں کو مزید نچوڑ رہی ہے۔ جبکہ بڑے بڑے سرمایہ داروں کو مختلف سکیموں کے ذریعے کالا دھن سفید کرنے کے مواقع فراہم کرنے کے لیے ایمنسٹی سکیم متعارف کروا رہی ہے۔