کراچی(کامرس رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان برقرار رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس504.74 پوائنٹس کے اضافے سے 45876.70 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں83 ارب15 کروڑ49 لاکھ11 ہزار401 روپے کا اضافہ رونماء ہوا تاہم تجارتی حجم میں3ارب80کروڑ95 لاکھ72 ہزار259روپے کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح خرید و فروخت میں4کروڑ16 لاکھ67 ہزار 190حصص کی تیزی رہی۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو پی ایس ایکس میںتیزی کا رجحان برقرار رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس504.74 پوائنٹس کے اضافے سے 45876.70 پوائنٹس پر بندہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس میں282.08پوائنٹس کی تیزی سے 22628.25 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں300.77 پوائنٹس کا اضافہ رونماء ہوا جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں876.80پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔ بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 214.46پوائنٹس کے اضافے سے17327.42پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس304.77پوائنٹس کی تیزی سے 21326.95پوائنٹس پر بند ہوا۔ پی ایس ایکس - کے ایم آئی انڈیکس169.60پوائنٹس کے اضافے سے 22678.97پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر393کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے248کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی،127کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں مندی اور18کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ مجموعی طور پر 15کروڑ 42 لاکھ 82 ہزار 510 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 9 ارب24کروڑ 96 لاکھ 83 ہزار 358 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 93کھرب 65 ارب 99کروڑ 88 لاکھ 19 ہزار575 روپے سے بڑھ کر 94کھرب 49 ارب 15کروڑ 37 لاکھ 30 ہزار 976 روپے ہوگیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 175 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 23کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور 4کمپنیو ںکے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا جبکہ 15 کروڑ 99 لاکھ 60 ہزار 887 حصص کا کاروبار ہوا۔