لاہور (پ ر) احمد شفیق چیف ایگزیکٹو کوتھم پاکستان و دوبئی اور شیفس ایسوسی ایشن آف پاکستان (CAP) کے سیکرٹری جنرل، ورلڈ شیف (سابقہ ورلڈ ایسوسی ایشن آف شیفٹس سوسائٹیز) کی ایجوکیشن کمیٹی کے رکن منتخب ہو گئے ہیں۔ پاکستان اور کوتھم کیلئے یہ اعزاز کی بات ہے کہ احمد شفیق پہلے پاکستانی ہیں جو اس کمیٹی میں منتخب ہوئے ہیں۔ اس اعزاز کے حوالے سے احمد شفیق نے شیفس کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہر گزرتے ہوئے دن کے ساتھ ہوسپٹالٹی انڈسٹری میں اضافہ ہو رہا ہے اور اس انڈسٹری کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لئے ہمیں تربیت یافتہ شیفس کی ضرورت ہے کیونکہ شیفس ہی اس انڈسٹری کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’ہمیں شیفس کو عالمی معیار سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے اور یہ کام صرف اور صرف تعلیم سے ممکن ہو سکتا ہے‘‘
کوتھم پاکستان دوبئی کے چیف ایگزیکٹو ورلڈ شیف کی ایجوکیشن کمیٹی کے رکن منتخب
Apr 25, 2018