چوک شاہ مقیم +اختر آباد + راجووال(نامہ نگاران) الیکشن کمیشن نے حلقہ پی پی 185 پر ا عتراضا ت مسترد کردیئے۔ صوبائی اسمبلی کا یہ حلقہ حجرہ شاہ مقیم شیر گڑھ اختر آباد سمیت مختلف دیہات پر مشتمل ہوگا ۔ تفصیلات کے مطابق نئی حلقہ بندیوں کے بعد ضلع اوکاڑہ کی ایک قومی اور ایک صوبائی نشست کم ہوگئی ضلع میں چار قومی اور آٹھ صوبائی اسمبلی کی سیٹوں پر الیکشن ہوگا صوبائی اسمبلی کے متوقع امیدواروں کی طرف سے حلقہ پی پی 185 پر داخل کئے گئے تمام اعتراض الیکشن کمیشن مسترد کر چکا اس حلقہ کو اب پی پی 187 کی بجائے 185لکھا جائیگا پچھلے تینتیس سالوں سے شاہ مقیم گروپ اس حلقے میں ناقابل شکست تھا پہلے افضال شاہ گیلانی جیت کر وزیر بنتے اب ان کا بیٹا سید رضا گیلانی جس کے پاس وزیر ہائر ایجوکیشن پنجاب کا قلمدان موجود ہے۔ اس حلقہ سے چند غیر معروف ناموں کے علاوہ چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کی اہلیہ سیدہ جگنو محسن کرمانی اور سابق وزیر مملکت اطلاعات و نشریات پیر صمصام شاہ بخاری پہلے ہی الیکشن لڑنے کا اعلان کر چکے ہیں۔