پاکستان کی سیاست بدنام،حکمرانوں کے بچےمحلات میں رہتے ہیں، جبکہ ملک میں پینے کا صاف پانی دستیاب نہیں:عمران خان

Apr 25, 2018 | 18:41

ویب ڈیسک

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ حکمرانوں کے بچے اربوں روپے کے محلات میں رہتے ہیں، جبکہ ملک میں پینے کا صاف پانی دستیاب نہیں ہے، کسانوں کو برسوں تک انکی فصل کی قیمت نہیں ملتی ، ہم کمزور طبقے کو اٹھائیں گے اور انکے بچوں کو اعلیٰ تعلیم دیں گے، چین نے 70کروڑ لوگوں کو غربت سے نکالا۔ منڈی بہاﺅ الدین میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پاکستان کی سیاست بدنام ہوچکی ہے، ندیم افضل چن کی پارٹی میں شمولیت سے ان کو اہل علاقہ اور تحریک انصاف کو فائدہ ہوگا، ندیم افضل چن سیاسی بیک گراﺅنڈرکھتے ہیں، سیاسی بیک گراﺅنڈ رکھنے والے شخص کو لوگ اچھا بھی کہتے ہیں اور برا بھی انسان اللہ تعالیٰ کو جوابدہ ہے، ہمیں اللہ نے ظلم کے خلاف جہاد کا حکم دیا ہے، حکمرانوں کے بچے اربوں روپے کے محلات میں رہتے ہیں، جبکہ ملک میں پینے کا صاف پانی دستیاب نہیں ہے، کاشتکاروں کو انکی فصل کی صحیح قیمت (180) روپے ملی ہے، کسانوں کو برسوں تک انکی فصل کی قیمت نہیں ملتی، ہم نے اس ظلم کو ختم کرنا ہے، ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہوں گے، مدینہ کی فلاحی ریاست میں کمزور کی ذمہ داری لی گئی تھی، انہوں نے کہا کہ کمزور طبقے کو اٹھائیں گے، ہم ریڑی والوں چھوٹے دکانداروں اور دیگر محروم طبقے کو سپورٹ کریں گے اور انکے بچوں کو تعلیم دے کر اعلیٰ عہدوں تک لائیں گے، اب تک طاقتور طبقے کیلئے پالیسی بنتی رہی ہے ہم کمزور طبقے کیلئے پالیسی بنائیں گے، کمزور طبقے کی مدد کا حکم ہماری نبی حضرت محمد نے دیا ہے۔ چین نے 70کروڑ لوگوں کو غربت سے نکالا۔

مزیدخبریں