چیف جسٹس کا زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ،تبدیلی کے دعوے کا پول کھل گیا،لوگوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے ،بالاکوٹ پہنچنے پر جسٹس ثاقب نثار اور ان کے ساتھی ججوں کا شاندار استقبال ، لوگوں کے زندہ باد کے نعرے، چیف جسٹس کےلئے جھولیاں اٹھا کر دعائیں دیں ۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس سپریم کورٹ میاں ثاقب نثار نے زلزلہ متاثرین کےلئے فنڈرز میں مبینہ کرپشن کے ایک کیس کی سماعت کے دوران اچانک اعلان کیا کہ وہ 2005 کے زلزلے میں تباہ ہونے والے ضلع مانسہرہ کی تحصیل بالاکوٹ کا دورہ کریں گے جس کے بعد جسٹس ثاقب نثار بینچ میں شامل دوسرے ججوں اور سکیورٹی سٹاف کے ہمراہ براستہ سڑک بالاکوٹ کےلئے روانہ ہوئے ۔بالاکوٹ پہنچنے پر جسٹس ثاقب نثار اور ان کے ساتھی ججوں کا شاندار استقبال کیا گیا اس موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد چیف جسٹس زندہ باد کے نعرے لگائے اور ان کے حق میں جھولیاں اٹھا کر دعائیں کی گئیں ۔چیف جسٹس نے بالاکوٹ میں زلزلے سے متاثرہ تحصیل ہسپتال اور سکول کا دورہ کیا ۔مقامی لوگوں نے انتظامیہ نے ایرا اور حکومت کے خلاف شکایات کرتے ہوئے کہا کہ 12 سال سے اپنی مدد آپ کے تحت اسپتال چلارہے ہیں جب کہ وفاقی، صوبائی حکومت سمیت ایرا اور پیرا نے کوئی تعاون نہیں کیا۔مجھے معلوم ہوا ہے کہ یہاں کوئی ہسپتال یا اسکول فعال نہیں ہے۔ ہسپتال اور سکول کی فراہمی بنیادی حقوق میں شامل ہے۔ہسپتالوں میں بھی بنیادی سہولتیں موجود نہیں ہیں۔ہمیں عوام کوبنیادی سہولتیں دلوانی ہیں۔انہوں نے کہا کہ دعا کریں جس مقصد کیلئے آیا ہوں وہ پورا ہوجائے۔۔چیف جسٹس نے کہا کہ بالا کوٹ ،ودیگر علاقوں میں ہسپتال اور اسکول دیکھنے آیا ہوں ۔اگرکوئی بھی کوتاہی نظر آئی توایکشن لوں گا۔قبل ازیں مانسہرہ پہنچنے پر جسٹس ثاقب نثار نے ضلعی بار میں وکلاءسے مختصر خطاب کیا۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مانسہرہ میں جج کی حیثیت سے نہیں آیاہوں۔ نیک جذبے کے تحت علاقوں کا دورہ کررہا ہوں۔ جسٹس اعجاز افضل کی درخواست پرمیں آج مانسہرہ آیا ہوں۔ جسٹس اعجاز افضل نے کہا کہ زلزلے کے بعد یہاں بنیادی سہولتیں نہیں ہیں۔ زلزلہ زدہ علاقوں میں زیرتعمیر منصوبے بھی مکمل نہیں ہوئے۔انہوں نے کہا کہ جسٹس اعجاز افضل نے بتایا کہ یہاں بنیادی حقوق کی پامالی ہورہی ہے اس لیے خود دیکھنے آیا ہوں۔انہوں نے کہا کہ مجھے معلوم ہوا ہے کہ یہاں کوئی ہسپتال یا اسکول فعال نہیں ہے۔ ہسپتال اور سکول کی فراہمی بنیادی حقوق میں شامل ہے۔ہسپتالوں میں بھی بنیادی سہولتیں موجود نہیں ہیں۔ہمیں عوام کوبنیادی سہولتیں دلوانی ہیں۔انہوں نے کہا کہ دعا کریں جس مقصد کیلئے آیا ہوں وہ پورا ہوجائے۔
چیف جسٹس کا زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ،لوگوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
Apr 25, 2018 | 19:21