حیدرآباد (نمائندہ نوائے وقت) پاک سرزمین پارٹی کے صدرندیم قاضی نے اعلان کیا ہے کہ26 اپریل کو پی ایس پی کے تحت ہوٹل سٹی گیٹ سے کوہ نور چوک تک حیدرآباد کے شہریوں کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے ریلی نکالی جائے گی جس میں مصطفی کمال او ر انیس قائمخانی شرکت کرینگے۔ یہ اعلان انہوں نے پریس کلب میں شعیب جعفری‘ رضوان گدی اور دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ ریلی کا مقصد شہر دشمن سندھ حکومت اور ایم کیو ایم کے کرتوتوں سے عوام کو آگاہ کیا جائے تاکہ وہ2018ء کے عام انتخابات میں اپنا ووٹ سوچ سمجھ کر استعمال کریں۔