آرٹیکل 6 سیاہ کاریاں کرکے بچوں کا مستقبل تاریک کرنیوالوں پر لگنا چاہئے: فردوس عاشق

اسلام آباد (آئی این پی)معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ آرٹیکل 6 ان پر لگنا چاہئے جنہوں نے اپنی سیاہ کاریوں سے قوم کے بچوں کا مستقبل تاریک کیا پیپلزپارٹی سے عمران خان کی مقبولیت ہضم نہیں ہورہی ہے، کرپشن اتحاد کی سازش ناکام ہوگی ،عمران خان قوم کی امید ہیں، امیدوں کے چراغ روشن رکھیں گے۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن)نے ملک کو قرضے کی دلدل میں دھکیلااور ملکی معیشت کا بیڑا غرق کیا، کرپشن اتحاد کی سازش ناکام ہوگی ۔عمران خان قوم کی امید ہیں، امیدوں کے چراغ روشن رکھیں گے۔ فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کو دوسروں کی طرح پارٹی وراثت میں نہیں ملی، ان کی سیاسی جدوجہد 22سال پر محیط ہے، عمران خان پاکستان کا چہرہ ،قومی ہیرو اور عالمی سطح پر ملک کی پہچان ہیں، جب کہ اپنے ایک ٹوئٹ میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ غلام سرور خان کی وزارت سے نکالنے کے میرے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔ میڈیا بریفنگ میں گیس کمپنیوں کی بدانتظامی کے بارے میں حقائق سے قوم کو آگاہ کیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...