کراچی (نوائے وقت نیوز) اصغر خان کیس کے مرکزی کردار یونس حبیب کراچی میںانتقال کر گئے۔ یونس حبیب پر سیاستدانوں میں رقوم تقسیم کرنے کا بھی الزام تھا۔ مہران بنک کے سابق سربراہ یونس حبیب گردے‘ کینسر سمیت دیگر بیماریوں میں مبتلا تھے اور گزشتہ کئی دنوں سے کراچی کے نجی ہسپتال میں زیرعلاج تھے۔ واضح رہے کہ اصغر خان کیس میں یونس حبیب کا نام متعد بار سامنے آیا ہے۔ ایئر مارشل ریٹائرڈ اصغر خان کیس میں ان پر سیاستدانوں میں رقوم تقسیم کرنے کا الزام تھا۔
اصغر خان کیس کے مرکزی کردار یونس حبیب کراچی میں انتقال کر گئے
Apr 25, 2019