لاہور(کلچرل رپورٹر) لاہور آرٹس کونسل الحمرا کے زیر اہتمام ’’الحمرا لائیو‘‘ کا انعقاد آج سہ پہر 4;30بجے الحمرا لان میں ہوگا۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمرا اطہر علی خان نے کہا کہ’’الحمرا لائیو‘‘ میں نئی سریلی آوازیں تلاش کی جائیں گی،الحمرا لایئوسے منتحب ہونے والے گلوکاروں کو ’’آواز لاہور‘‘ میں موقع دیا جائے گا،’’آواز لاہور ‘‘ کے نام سے موسیقی کا مقابلہ منعقد ہوگا ۔ فنون لطیفہ کی ترویج کو تحریک کی شکل دے دی گئی ہے،’’الحمرا لائیو‘‘ میںموسیقی کے شوقین نوجوان اپنے فن کا مظاہرہ کر سکیں گے،جس سے نوجوان گلوکاروں کی صلاحیتیں نکھر کر سامنے آئیں گی۔الحمرا لائیومیں الحمرا ان پلگڈ کے نوجوان گلوکار بھی اپنے فن کامظاہرہ کریں گے۔