لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے فیم آرمی کپ میں علی اصغر یونائیٹڈ نے کراون ایف سی کو ایک صفر سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے اگلے مرحلے میں جگہ بنائی۔ سابق انٹرنیشنل سٹرائیکر غلام سرور نے میچ کا واحد گول سکور کرکے علی اصغر کو فتح سے ہمکنا رکیا۔ دوسرے میچ میں ٹائمز ایف سی اور چائنا سکیم کی ٹیمزمدمقابل ہوئیں جو مقررہ وقت تک ایک ایک گول سے برابر رہا۔ناک آوٹ ایونٹ کے سبب میچ کا فیصلہ پنلٹی ککس پر ہوا جو 2 کے مقابلے 3 گول سے چائنا سکیم ایف سی کے نام رہا۔ٹورنامنٹ آرگنائزنگ سیکرٹری شمائل انجم کے مطابق ٹورنامنٹ میں آج بھی دو میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلے میچ میں جلوایف اور ٹاون شپ مدمقابل ہونگی جبکہ دوسرے میچ میں شاہین والٹن ایف سی کو لاہور یونائیٹڈ کا چیلنج درپیش ہوگا۔