لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی آصف علی کی بیٹی کو کینسر کے علاج کے لیے امریکہ بھیج دیا گیا ہے جبکہ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی آصف علی دورہ انگلینڈ اور ورلڈ کرکٹ کپ میں شرکت کے لیے ٹیم کے ہمراہ انگلینڈ پہنچ گئے ہیں۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی آصف علی نے قوم سے اپیل کی ہے کہ ان کی ننھی پری کی جلد اور مکمل صحتیابی کے لیے دعا کرے۔