تیز رفتار کار کی زد میں آکر40 سالہ نامعلوم مسافرجاں بحق ہو گیا

لاہور(نمائندہ خصوصی )شیراکوٹ کے علاقے میں تیز رفتار کار کی زد میں آکر 40 سالہ نامعلوم مسافر جاں بحق ہو گیا تفصیلات کے مطابق شیراکوٹ کے علاقے نیازی اڈا کے قریب 40 سالہ نامعلوم مسافر سڑک عبور کرتے ہوئے تیز رفتار کار کی زد میں آکر موقع پر دم توڑ گیا جبکہ نامعلوم کار سوار کار سمیت موقع سے فرار ہوگیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے شناخت نہ ہونے پر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر کے لواحقین کی تلاش شروع کر دی۔

ای پیپر دی نیشن