لاہور( اپنے نامہ نگار سے) احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کیخلاف پیپکو اورگیپکو میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس کی سماعت دو مئی تک ملتوی کردی ہے، احتساب عدالت کے جج نجم الحسن بخاری نے کیس کی سماعت کی،عدالتی حکم پرراجہ پرویز اشرف سمیت شریک ملزم عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے استغاثہ کے ایک اورگواہ کا بیان قلمبند کرتے ہوئے کیس کی سماعت 2 مئی تک ملتوی کردی۔
پیپکو اورگیپکومیں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس کی سماعت 2مئی تک ملتوی
Apr 25, 2019