سول لائنز پولیس نے اشتہاری وسنگین جرائم میں ملوث 114ملزم کوگرفتارکرلیا

Apr 25, 2019

لا ہو ر (نمائندہ خصوصی)ایس پی سول لائنز ڈویژن صفدر رضا کاظمی کی زیرِنگرانی سول لائنز ڈویژن پولیس نے اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گذشتہ ہفتہ کے دوران مختلف جرائم میں ملوث114ملزمان گرفتار کر لئے۔ ڈکیت و چور گینگ کے 3 ملزمان کوگرفتار کر کے ان کے قبضہ سے20 لاکھ 17 ہزارروپے مالیت کی ریکوری کی گئی۔ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران08ملزمان کو گرفتارکر کے ان کے قبضہ سے6پسٹلز،2 رائفلز اور گولیاںبرآمدکی گئیں۔قحبہ خانوں کے خلاف کارروائی کے دوران 11 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ پتنگ بازی، ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ، کرایہ داری،لائوڈ سپیکر اورپرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی پر27 ملزمان کوبھی گرفتار کیاگیا۔

مزیدخبریں