ڈائریکٹر ایڈمنسریشن نوائے وقت لیفٹیننٹ کرنل (ر) سید احمد ندیم قادری سے ممبر کنٹونمنٹ بورڈ نسیم زہرہ کی وفد کے ہمراہ ملاقات

لاہور (پ ر) نوائے وقت کے ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن لیفٹننٹ کرنل (ر) سید احمد ندیم قادری سے میڈم نسیم زہرہ ممبر کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ 6اور رائیٹر و دانشور میڈم انیلہ شہزاد نے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور حلقہ کو درپیش مسائل بتائے۔ میڈم نسیم زہرہ نے بتایا کہ عسکری 1‘9 اور 10 میں شہریوں کو سب سے بڑا مسئلہ پانی کی کمی ہے۔ زیر زمین پانی بہت نیچے ہونے کی وجہ سے مسائل نے جنم لیا ہے۔ جس سے شہری پریشان ہیں۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن لیفٹیننٹ کرنل (ر) سید احمد ندیم قادری نے دورکنی وفد کو ان کے مسائل حل کرانے کیلئے ہرممکن تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی گرین پاکستان مہم کیلئے لاہور کنٹونمنٹ بورڈ کا بڑا کردار ہے۔ بالخصوص عسکری 9کی انتظامیہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن گرین اینڈ کلین پاکستان پر عمل درآمد کے لئے پوری طرح کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا حلقہ سمیت دیگر علاقوں کے مسائل پہلی ترجیح پر حل ہونے چاہیں۔

ای پیپر دی نیشن