اسلام آباد( آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ میں تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال کیخلاف کیس میں سیکرٹری داخلہ،تعلیم اور صحت کونوٹس جاری ،تمام افسران کوذاتی حیثیت میں طلب کرلیاگیا۔بدھ کو اسلام آبادہائیکورٹ میںجسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی ،وکیل نے کہا کہ یواین رپورٹ میں اسلام آبادکی صورتحال تشویشناک ہے،عدالت نے سیکرٹری داخلہ،تعلیم اورصحت کونوٹس جاری کر دیا۔ تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی ،،جسٹس عامرفاروق نے تمام افسران کوذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔عدالت نے کہا کہ ڈائریکٹراے این ایف بھی ذاتی حیثیت میں پیش ہوں،عدالت نے سماعت 2 ہفتے کیلئے ملتوی کردی۔