مسلم لیگ(ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نالائق اور نااہل ہے اس لیئے عمران خان ذاتیات پر اتر آئے ہیں،مہنگائی کر کے عوام پر مظالم ڈھائے جا رہے ہیں،یہ حکومت کارکردگی تو دکھا نہیں سکتی،ذاتی حملوں کے علاوہ ان کے پاس کچھ بچا نہیں۔جمعرات کو پارلیمنٹ ہاس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا براہ مہربانی عمران خان ملک کے باہر بات کرتے ہوئے تھوڑی سی احتیاط کر لیا کریں ،وہ لکھی ہوئی تقریریں ساتھ لے جائیں تو بہتر ہے ،مریم اورنگزیب نے کہا کہ مہنگائی کر کے عوام پر مظالم ڈھائے جا رہے ہیں،یہ حکومت کارکردگی تو دکھا نہیں سکتی ،اس لیئے ذاتیات پر حملے کر رہی ہے ،ذاتی حملوں کے علاوہ ان کے پاس کچھ بچا نہیں ،انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نالائق اور نااہل ہے اس لیئے عمران خان ذاتیات پر اتر آئے ہیں، وہ نااہلی اور نالائقی کے آگے بے بس ہو چکے ہیں ،عمران خان کی حکومت میں صرف مایوسی ہی ہے۔
موجودہ حکومت نالائق و نااہل,اس لیے عمران خان ذاتیات پر اتر آئے ہیں:مریم اورنگزیب
Apr 25, 2019 | 16:28