ٹرمپ کی جراثیم کش مصنوعات نگلنے کی احمقانہ تجویز‘ ریلیف پیکج پر دستخط

Apr 25, 2020

واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکی صدر ٹرمپ نے کرونا وائرس کے خاتمے کی احمقانہ تجویز پیش کر دی۔ ٹرمپ نے جراثیم کش مصنوعات کی انسانی جسم میں استعمال کی تجویز دیدی۔ ماہرین صحت نے صدر ٹرمپ کی تجویز کی فوری اور پرزور مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ جراثیم کش مصنوعات کو جسم میں داخل کرنا خطرناک ہے۔ جراثیم کش مصنوعات بنانے والی کمپنیوں کا کہنا ہے کہ ہماری مصنوعات انسانی جسم کے اندر استعمال ہرگز نہ کریں۔ صدر ٹرمپ نے 484 ارب ڈالر کے ریلیف پیکج پر دستخط کر دیئے۔ ریلیف پیکج سے چھوٹے کاروبار اور ہسپتالوں کی مدد کی جائے گی۔ کرونا وبا سے امریکہ میں دو کروڑ 60 لاکھ لوگ بے روزگار ہو چکے ہیں۔

مزیدخبریں