بلاول بھٹو، آصف زرداری کی رمضان المبارک کی مبارکباد ،گھروں میں عبادت کرنے کے مشورے

اسلام آباد+کراچی (نمائندہ خصوصی+نوائے وقت رپورٹ)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ میں دنیا بھر کے مسلمانوں کو رمضان کی آمد پر مبارک باد دیتا ہوں، چونکہ کرونا وائرس کے خلاف جدوجہد جاری ہے تو ہمیں یاد رکھنا ہے کہ گھر پر رہیں اور گھر پر ہی عبادت کریں،پروردگار سے دعا ہے کہ رمضان ہم سب کیلئے شفا کا مہینہ ثابت ہو، پروردگار ہم سب کی دعاؤں اور روزو ں کو قبول کرے۔ادھرسابق صدر آصف علی زرداری نے رمضان المبارک کی آمد پر مسلمانوں بھائیوں اور بہنوں کو مبارکباد دی ہے،آصف زرداری نے کہا کہ کرونا وباء کو شکست دینے کیلئے اپنے گھروں میں عبادت کریں اپنی دعاؤں میں ڈاکٹر وں، نرسوں اور میڈیکل سٹاف کو یاد رکھیں ،دعاکریں کہ کائنات کا خالق دنیا بھر کے انسانوں کو کرونا وبا سے محفوظ رکھے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...