بھارتی انتہا پسندانہ رویہ: فوجی ترجمان نے عمدہ ادبی اور علامتی پیرائے میں دو بار ہندوئوں کے مقدس گیروے رنگ کا حوالہ دیا

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے اپنی پریس کانفرنس کے دوران بھارت کے انتہا پسندانہ مذہبی رویہ کی نشاندہی کیلئے عمدہ ادبی اور علامتی پیرائے میں دو بار ہندوئوں کے مقدس گیروے رنگ کا حوالہ دیا۔ واضح رہے کہ گیروا رنگ‘ جسے زعفرانی بھی قرار دیا جاتا ہے‘ تمام ہندوئوں کا مقدس مذہبی رنگ ہے۔ بطور خاص گہرے گیروے رنگ کو ‘ مذہبی شناخت‘ ہندوتوا نظریہ کے مابق تزکیہ نفس کی نشانی سمجھا جاتا ہے۔ ہندو سنیاسی‘ سادھو‘ جوگی اور مذہبی شخصیات صرف گیروا رنگ استعمال کرتی ہیں لیکن بی جے پی کی حکومت کے رواں اور گزشتہ دور میں اسے ہندو سیاست کا نشان بھی بنا دیا گیا ہے۔ اب گیروے رنگ کا مطلب ہی‘ ہندو انتہا پسندی بن کر رہ گیا ہے جس کی طرف ڈی جی آئی ایس پی آر نے اشارہ کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...