لاکھوں کی 8 ڈکیتیاں‘ ہنجروال میں ہیلمٹ پہنے ڈاکوؤں نے جنرل سٹور لوٹ لیا

لاہور (نامہ نگار) ڈاکوؤں اور چوروں نے شہرکے مختلف علاقوں میں ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں متعددشہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں لوٹ لی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نے مغلپورہ علی محمد کے گھرگھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کرساڑھے 5 لاکھ روپے مالیت، نواں کوٹ میں انصرکے گھر سے4 لاکھ روپے مالیت، شمالی چھاؤنی میں عدنان کی فیملی سے4 لاکھ روپے مالیت، لوئرمال کے علاقے میں ارشد کے گھر سے ساڑھے 3 لاکھ روپے مالیت، مانگا منڈی میں محسن کے گھر سے 3 لاکھ روپے مالیت، ساندہ میں تنویر کی فیملی سے ڈھائی لاکھ روپے مالیت، شاہدرہ ٹاؤن میں یامین کے گھر سے ایک لاکھ10ہزار روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات ودیگر سامان لوٹ لیا۔ ہنجر وال کے علاقے مرغزار کالونی برکت چوک میں ہیلمٹ پہنے دو ڈاکوؤں نے عمران کے جنرل سٹور میں داخل کر اسلحہ کے زور پر ساڑھے تین لاکھ مالیت کی نقدی، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ ڈاکوؤں نے عمران کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا اور فرار ہوگئے ہیں۔ شہر کے مختلف علاقوں میں راہزنی کی وارداتوں میں4 شہریوں سے ہزاروں روپے نقدی اور موبائل فون لوٹ لئے۔چوروں نے ڈیفنس اورسبزہ زار کے علاقوں سے 2گاڑیاں جبکہ کوٹ لکھپت، کاہنہ،ہنجروال، شالیماراور نشتر کالونی کے علاقوں سے5موٹر سائیکلیں چوری کرلی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...