مطالبات کی منظوری کیلئے ملازمین نے 10 روز کی مہلت دیدی، یوٹیلٹی سٹور کھل گئے

Apr 25, 2020

لاہور +اسلام آباد(کامرس رپورٹر+ نمائندہ خصوصی) یوٹیلٹی سٹورز انتظامیہ اور ملازمین کے مابین مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد ڈیڈ لاک ختم ہو گیا جس کے بعد ملک بھر میں یوٹیلٹی سٹورز کھول دیئے گئے ہیں۔ یوٹیلٹی سٹورز انتظامیہ کے اعلامیہ کے مطابق یوٹیلٹی سٹورز ورکرز یونین نے ہڑتال ختم کر دی۔ ملک بھر کے یوٹیلٹی سٹورز کھل گئے۔ یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن انتظامیہ اور ورکرز یونین کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے۔ یوٹیلٹی سٹورز انتظامیہ کی طرف سے ملازمین کیلئے مراعات کا اعلان کیا گیا ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ ڈیلی ویجز ملازمین کی کم سے کم تنخواہ 15000سے بڑھا کر 17500کر دی گئی ہے۔ تمام ملازمین کیلئے سالانہ انکری منٹ دسمبر2019کی منظوری دیدی گئی۔ رمضان ریلیف پیکج کے تحت ایک ماہ کی اضافی تنخواہ بطور اعزاز کی بھی منظوری دی گئی۔ بجٹ2019ء کے مطابق تنخواہوں میں 10فیصد اضافے کا اعلان کیا گیا۔ شہید ہونے والے ورکر کے گھر والوں کو شہید کی تنخواہ دیگر مراعات دی جائیں گی۔

مزیدخبریں