لاہور (وقائع نگار خصوصی) چیف سیکرٹری پنجاب اعظم سلیمان کے تبادلے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔ درخواست میں وزیراعلیٰ پنجاب‘ سیکرٹری کیبنٹ ڈویژن‘ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ و دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ صوبے میں جاری پالیسیاں چیف سیکرٹری کے تبادلے سے متاثر ہونگی۔